جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’پنجاب کےعوام کو اسموگ کے رحم وکرم پر چھوڑ کر باپ، بیٹی یورپ کی سیر پر نکل پڑے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کے پی حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب کےعوام کو اسموگ کے رحم وکرم پر چھوڑ کر باپ، بیٹی یورپ کی سیر پر نکلے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے ن لیگ کے قائد نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے یورپی ممالک کے دورے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجاب کےعوام کو اسموگ کے رحم وکرم پر چھوڑ کر باپ، بیٹی یورپ کی سیر پر نکلے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایک جانب عوام اسموگ کی وجہ سے سانس نہیں لے سکتے، دوسری جانب باپ اور بیٹی جنیوا کی تازہ ہواؤں میں جھوم رہے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں مریم نواز نے پرائیویٹ جیٹ ہائر کیا ہوا ہے اور ان کے جہاز نے صندوقوں اور سوٹ کیسز سے بھر کر اڑان بھری ہے۔ ملک کی حالت قابل رحم ہے اور ان کے شاہی خرچے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔

کے پی مشیر نے مزید کہا کہ پنجاب میں بدترین اسموگ کی وجہ سے زندگی کے معمولات معطل ہیں۔ ایسے میں باپ بیٹی کا جنیوا میں گھومنا، پنجاب کے عوام کے ساتھ مذاق ہے۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ یورپ میں سرجری اور علاج کرانا پنجاب کے اسپتالوں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ پنجاب کے اسپتال ادویات کی قلت اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جب کہ یہ کئی باریاں لینے کے باوجود ایک اسپتال ایسا نہیں بنایا، جہاں اپنا علاج کرا سکیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف گزشتہ ماہ لندن گئے تھے جہاں سے انہوں نے چند روز امریکا کا نجی دورہ کیا اور پھر لندن واپسی کے بعد جنیوا کے لیے اڑان بھری۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی دو روز قبل پاکستان سے جنیوا روانہ ہوئی ہیں۔ ن لیگ کے مطابق وہ گلے کے انفیکشن میں مبتلا ہیں اور ذاتی معالج سے علاج کرائیں گی۔

دریں اثنا مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف فیملی کے ہمراہ یورپی ممالک کی سیر کو چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف، مریم نواز، ان کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز لندن سے مخلتف ممالک کی سیر کو روانہ ہو گئے۔ اگلے دس دنوں میں نواز شریف اور ان کی فیملی پانچ یورپی ممالک کا دورہ کرے گی۔ نواز شریف کی فیملی گزشتہ رات ایک یورپی ملک پہنچی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں