پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

’ہاردک اور میں اب بھی فیملی ہیں‘ نتاشا نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ اور ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ نے ہمیشہ کے لیے بھارت چھوڑنے کی خبر پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے سے متعلق افواہوں کی تردید کی ہے، نتاشا نے کہا کہ طلاق کے بعد وہ اور ہاردک اب بھی ایک فیملی ہیں۔

نتاشا نے کہا میں بھارت کیسے چھوڑ سکتی ہوں اور کیوں چھوڑوں گی؟ ہمارا بیٹا آگستیا ممبئی میں اسکول پڑھتا ہے اور ہم اپنے بیٹے کی وجہ سے اب بھی ایک فیملی ہیں۔

- Advertisement -

کرکٹر کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ سربیا میں میرا گھر ہے، وہاں جانا کوئی انوکھی بات نہیں، دس سالوں سے میں ہر سال سربیا جاتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نے بھارت چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ رواں سال 18 جولائی کو ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

انسٹاگرام پوسٹ میں ان دونوں کا کہنا تھا کہ چار سال ساتھ رہنے کے بعد ان دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں نے مل کر اپنے رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی، یقین ہے کہ علیحدگی کا فیصلہ دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں