جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کا امن کی بحالی کیلیے جامع پالیسی بنانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی حکومت سے ملک میں امن کی بحالی کیلیے جامع پالیسی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں افسوسناک واقعہ ہوا، کیا حکومت ان واقعات کو روکنے کیلیے مؤثر پالیسی بنا رہی ہے؟

اسد قیصر نے کہا کہ مطالبہ کرتا ہوں ملک میں امن و امان کی بحالی کیلیے جامع پلان بنایا جائے، تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو شامل کر کے متفقہ فیصلے کیے جائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں، نوجوانوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے، تمام قیادت ان کی رہنمائی کرے، ہمیں امن، روزگار، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہے۔

گزشتہ روز بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

کالعدم بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دعویٰ کیا کہ ریلوے اسٹیشن پر ان کے خودکش بمبار نے دھماکا کیا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکا خودکش تھا اور حملہ آور نے سات سے آٹھ کلو دھماکا خیز مواد جسم سے باندھ رکھا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں