جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

کوئٹہ دھماکا ، بلوچستان حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے کوئٹہ دھماکے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا ، اس دوران سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر بلوچستان حکومت نے صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

ہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے کہا گیا کہ بلوچستان میں پیر، منگل،بدھ کو سوگ منایاجائے گا اور سوگ کے دوران سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

- Advertisement -

یاد رہے ہفتے کو ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خوفناک دھماکے میں 26 افراد شہید اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

خودکش بمبارنے پلیٹ فارم نمبرایک پر جعفر ایکسپریس کے انتظار میں جمع مسافروں کے درمیان خود کواڑالیا، حملےمیں سات سے آٹھ کلو دھماکا خیز مواداستعمال ہوا۔

مزید پڑھیں : کوئٹہ ریلوے اسیٹشن دھماکا: دہشتگردوں کا سر کچلنے کیلیے نتیجہ خیز اقدامات کا فیصلہ

دھماکے کا مقدمہ کوئٹہ کے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

بعد ازاں پاکستان ریلوے نے سیکیورٹی صورتحال کی پیش نظرکوئٹہ سے چارروز کیلئے ٹرین آپریشن روکنےکااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کلیئرنس ملتے ہی کوئٹہ سے آپریشن دوبارہ بحال کردیا جائے گا۔

گذشتہ روز کوئٹہ ریلوے اسٹیشن خودکش بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردوں کا سر کچلنے کیلیے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا دائرہ کار بھی بڑھایا جائے گا۔

محسن نقوی نے بلوچستان حکومت کو ضروری وسائل ترجیحی بنیاد پر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت صوبے کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، پولیس، سی ٹی ڈی کی تربیت اور استعداد کار بڑھانے میں تعاون کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں