جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

وزیراعظم آج عرب اسلامک سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں عرب اسلامک سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے، جہاں ریاض کےڈپٹی گورنرشہزادہ محمد بن عبدالرحمان نےاستقبال کیا۔

وزیراعظم آج ریاض میں عرب اسلامک سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے، غیرمعمولی سربراہی اجلاس سعودی حکومت کی جانب سے بلایا گیا ہے۔

اجلاس میں فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور ہوگا، عرب لیگ، اوآئی سی رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت بھی شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں : اسرائیلی جارحیت کیخلاف عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج ہوگا

سمٹ کی سائیڈلائنزپروزیر اعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈا رنے عرب اسلامک سمٹ سے خطاب میں کہا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، اسرائیلی فورسز غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں، غزہ میں غیر مشروط جنگی بندی اور امداد پہنچانے کی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں