جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

پنجاب میں دھند کا راج ، موٹر وے مختلف مقامات سے بند

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند اور اسموگ کے باعث موٹر ویز کے کچھ سیکشنز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اسموگ کی خطرناک صورتحال برقرار ہے، شہر میں مجموعی طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس چھ سو کے قریب ہے۔

دھند اور اسموگ کے باعث موٹروے کے مختلف سکیشنز کو تمام تر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ موٹر وے ایم 2 لاہور سے بھیرہ تک ، لاہور سیالکوٹ موٹر وے ، موٹر وے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک دھنداور اسموگ کی وجہ سے بند ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سےملتان تک ، موٹروےایم 5 ملتان سے سکھر بھی بند ہے۔

شہریوں کو موٹر ویز پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور فوگ لائٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تیزرفتاری سےپرہیز، اگلی گاڑی سےمناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں تاہم سفر سے پہلے موٹر وے پولیس ہیلپ لائن130 سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں