جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’’یہ آئی پی ایل نہیں ہے بے بی‘‘، پاکستانی شائقین کا آسٹریلوی بلے بازوں پر طنز

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان نے 22 سال بعد ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کی اس شاندار فتح پر سوشل میڈیا پر پاکستانی فینز نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔

محمد رضوان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے وہ کر دکھایا جو بڑے بڑے کپتان نہ کر سکے۔ ون ڈے سیریز دو صفر سے جیت کر جہاں قوم کو خوشی سے نوازا وہیں قومی ٹیم پر تنقید کرنے والوں کو پاکستانی فینز کی جانب سے جواب دینے کا موقع بھی فراہم کر دیا۔

میلبرن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں جب کامران غلام ایک تیز باؤنس بول پر آؤٹ ہوئے تھے تو آسٹریلین کمنٹیٹر نے طنزیہ کہا تھا کہ ’’یہ ملتان نہیں ہے بے بی‘‘، انہیں پتہ نہ تھا کہ یہ جملہ ان کے اپنے گلے پڑ جائے گا۔

- Advertisement -

پاکستانی شائقین نے گرین شرٹس کی شاندار فتح کے بعد پاکستانی بلے بازوں پر طنز کرنے والے کمنٹیٹر کی خوب کلاس لی اور پورا پورا بدلہ چکاتے ہوئے آسٹریلوی بلے بازوں پر طنز کے تیر برساتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ آئی پی ایل نہیں ہے بے بی‘‘۔

اپنی اس خوشی میں پاکستانی فینز بھارت کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان کو کیسے بھول سکتے ہیں، جو ہر موقع پر پاکستان پر طنز کرنے سے باز نہیں آتے۔

پاکستانی شائقین کرکٹ نے عرفان پٹھان کو خوب یاد دلایا کہ آج سنڈے ہے۔ اسی سنڈے کو پاکستان نے آسٹریلیا کو اسی سر زمین پر مات دی جب کہ بھارتی شیر اپنے ہی گھر میں جنوبی افریقہ کے سامنے ڈھیر ہوئے۔

صرف اتنا ہی نہیں پاکستان کرکٹ کی جیت پر نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈانس بھی خوب وائرل ہوا جس سے صارفین محظوظ ہوئے۔

سوشل میڈیا پر حارث رؤف کے ہاتھوں آؤٹ ہونے والے گلین میکسویل کو بھی بہت یاد کیا گیا اور تو اور حسن علی کا سپرمین کر لے گا بھی خوب شیئر ہوا۔

ایک صارف نے بھارتی اداکار اکشے کمار کی تصویر کے ساتھ پاکستان کی فتوحات اور بھارت کی شکستوں پر طنز کا تیر چلایا تو ایک صرف نے تو بابر اعظم اور حارث کی تصویر پوسٹ کر کے لکھا کہ ’’میری کپتانی میں تو تو 90 رنز کھاتا تھا‘‘۔

واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں فتح میں اہم کردار پاکستانی پیسرز کا رہا جنہوں نے 26 وکٹیں اپنے نام کیں۔ حارث رؤف نے 10 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ نے 8، نسیم شاہ نے 5 جب کہ محمد حسنین نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

پوری سیریز میں حارث رؤف آسٹریلین آل راؤنڈر میکسویل کے لیے ڈراؤنا خواب بنے رہے اور ان کی نو گیندوں کا بمشکل سامنا کر کے تینوں بار حارث کی وکٹ بنے۔ دو بار تو انہیں رنز کا کھاتہ کھولنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔

حارث رؤف، گلین میکسویل کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں