جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

فاریکس پی کے (Forex.pk) کے مطابق پیر (11 نومبر) کو فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت کم ہو کر 3,771 سعودی ریال (SAR) پر آگئی۔

مزید برآمد 24 قیراط 10 گرام سونا مملکت میں 3,237 سعودی ریال میں فروخت ہورہا ہے، جبکہ فی اونس سونے کی قیمت 10,067 سعودی ریال ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز بھی سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں کمی واقع ہوئی تھی، 24 قیراط ایک گرام کے نرخ کم ہوکر 323.66 ریال تک آگئے جبکہ 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 296.68 ریال، 21 قیراط ایک گرام کے نرخ 283.20 ریال تک رہے۔

18 قیراط کی قیمت 242.74 ریال اور 14 قیراط کے نرخ 188.80 ریال ہوگئے۔ مملکت کی مارکیٹ میں اتوار کو ایک اونس سونا 10070 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

چین کی فنانشل مارکیٹ میں پانڈا بونڈ کے اجرا کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا

پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں