بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

پاکستان، آسٹریلیا میں ایشیا کی سب سے کامیاب ٹیم بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے آسٹریلیا کو اسی کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے ساتھ ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو اسی کی سر زمین پر تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز میں دو، ایک سے شکست دے کر کینگروز کے دیس میں 22 سال بعد یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس کے ساتھ ہی گرین شرٹس آسٹریلیا میں ایشیا کی سب سے کامیاب کرکٹ ٹیم بن گئی ہے۔

اس سے قبل وقار یونس کی قیادت میں گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو 2002 میں ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔

- Advertisement -

سیریز میں اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے بعد دنیائے کرکٹ کی تیسری ٹیم بن گئی ہے جس نے کینگروز کو اسی کی سر زمین پر دو طرفہ ون ڈے سیریز میں دوسری بار شکست دی ہے۔

اس کے ساتھ ہی پاکستان خطہ ایشیا کی پہلی ایسی ٹیم بن گئی ہے جس نے کرکٹ کی سپر پاور کو دو بار اسی کی سر زمین پر زیر کرنے کی ہمت کی ہے۔

واضح رہے کہ میلبرن میں پاکستان نے شکست کے بعد شاہین کی فطرت کے مطابق پلٹ کر ایسے وار کیا کہ کینگروز کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے اگلے دونوں میچ بڑے مارجن سے جیت لیے۔

اس جیت میں پاکستانی پیسرز کا اہم کردار رہا جنہوں نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو ایسا جکڑا کہ وہ کسی بھی اننگ میں مکمل 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور نہ ہی کوئی بلے باز نصف سنچری اسکور کر سکا۔

’’یہ آئی پی ایل نہیں ہے بے بی‘‘، پاکستانی شائقین کا آسٹریلوی بلے بازوں پر طنز

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں