جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

پیرس اولمپکس کی وجہ سے فرانس میں کون نقصان میں رہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

رواں سال فرانس کے دارالحکومت میں کامیابی سے منعقد ہونے والے پیرس اولمپکس نے جہاں شہرت سمیٹی وہیں ایک ادارے کو نقصان بھی ہوا۔

کھیلوں کے عالمی مقابلے جس ملک میں بھی منعقد ہوں۔ وہاں تفریحی سرگرمیاں بڑھنے کے ساتھ دنیا بھر سے کھیلوں کے شائقین کی آمد کے باعث تجارتی سرگرمیاں بڑھتی اور ملکی معیشت کو نقصان ہوتا ہے لیکن فرانس میں اس کے بالکل الٹ ہوا ہے۔

پیرس میں رواں سال جولائی میں اولمپکس کا انعقاد کامیابی سے ہوا لیکن کھیلوں کے اس سب سے بڑے میلے کی وجہ سے فرانس کی فضائی کمپنی ایئر فرانس کو مالی نقصان ہوا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر فرانس کے ایل ایم نے تیسری سہ ماہی رپورٹ جاری کی جس میں کمپنی کے خالص منافع میں تیزی سے کمی نوٹ کی گئی، جس کی وجہ اولمپک کھیلوں کے دوران مسافروں کا پیرس سفر سے گریز بتایا گیا ہے۔

سہ ماہی رپورٹ میں فرانکو ڈچ گروپ نے 824 ملین یورو (887 ملین ڈالر) کا بعد از ٹیکس منافع ظاہر کیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی تین ماہ کی مدت کے دوران ہونے والے نفع کے مقابلے میں 13 فیصد کم ہے۔

ایئر فرانس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اولمپک کھیلوں کی وجہ سے پیرس جانے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد کم ہوئی اور اسی وجہ سے 160 ملین یورو کا نقصان اٹھانا پڑا۔

واضح رہے کہ ایئر فرانس پیرس 2024 اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کا ایک آفیشل پارٹنر بھی تھا اور اس نے اس موقع پر اپنے جدید ترین طویل فاصلے کے طیارے کا نام ‘پیرس’ رکھا تھا، جو جدید دور کے 33 ویں اولمپیاڈ کا میزبان شہر تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں