ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

ہانیہ عامر شادی کب کر رہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی سے متعلق اپنے چاہنے والوں کو اپنے ارادے سے آگاہ کیا۔

معروف اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں کینیڈا میں موجود ہیں، ٹورنٹو میں اپنے چاہنے والوں سے ملاقات کے لئے ایک تقریب میں شریک ہوئیں۔

مداحوں نے اس تقریب کے دوران اداکارہ سے ان کے کیریئر اور نجی زندگی کے بارے میں سوالات پوچھے۔

- Advertisement -

اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک سادہ سی لڑکی ہوں اور جب بھی میری شادی ہوگی تو میں سب کو بتا کر کروں گی کسی سے کچھ نہیں چھپاؤں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ جب آپ کسی کو اپنے دل کی گہرائی سے پیار کرتے ہیں تو کوئی بھی پابندی آپ کو روک نہیں سکتی، اداکارہ نے ایک اور سوال پر کہا کہ سرحدیں لوگوں کو الگ نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے بتایا کہ اپنے چاہنے والوں سے ملاقات کے لئے دیگر ممالک جاتی رہتی ہوں، اس سے مجھے خوشی ملتی ہے۔

دوسری جانب برطانوی نژاد پاکستانی صحافی اور ہانیہ کی ڈیبیو فلم ’جانان‘ کی پروڈیوسر ریحام خان کا کہنا ہے کہ انہیں ہانیہ پر فخر ہے کہ وہ بالی ووڈ میں کام کریں گی۔

ایک حالیہ پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران ریحام خان نے کہا کہ مجھے ہانیہ پر بہت فخر ہے اور یہ مجھے بہت جذباتی کرتا ہے، میری فلم جانان میں وہ واحد اداکار تھی جسے میں نے کاسٹ کیا اور وہ میری پہلی پسند تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں