جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، مذاکرات کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا اور مذاکرات کا آغاز ہوگیا، جس میں تعارفی سیشن میں معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفدپاکستان پہنچ گیا، جس کے بعد معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن سے تعارفی سیشن ہوا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا گیا کہ وفد کیساتھ تعارفی سیشن میں معاشی اہداف پررپورٹ جمع کرائی گئی۔

- Advertisement -

آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آغاز ہوگیا، جس میں تعارفی سیشن میں معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، وزیر مملکت برائے خزانہ نے تعارفی سیشن میں وفد کو معاشی صورتحال پر بریف کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ تعارفی سیشن میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک حکام شریک ہوئے اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران معاشی اہداف سمیت ایف بی آرکےجولائی سےستمبر تک محصولات اہداف پر وفد کو بریف کیا گیا۔

آئی ایم ایف وفد رپورٹ کا جائزہ لیکر متعلقہ وزارتوں سےمذاکرات کرے گا، آئی ایم ایف وفد اور ایف بی آر حکام کے درمیان مذاکرات شروع ہوگیا ہے، مشن کی وزیرخزانہ محمداورنگزیب سے کل ملاقات متوقع ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کی سربراہی میں ٹیم نے آئی ایم ایف کو بریفنگ دی ، وزیر مملکت خزانہ، اسٹیٹ بینک حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

حکام ایف بی آر نے بتایا کہ پہلے تین ماہ میں 2652 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، جولائی تا ستمبر96.6 فیصد ٹیکس ہدف پورا کرلیا جبکہ ستمبر میں1098 ارب ہدف کے مقابلے8 ارب اضافی ٹیکس جمع کیا۔

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ جولائی تا اکتوبر 4ماہ میں ٹیکس ہدف میں190ارب شارٹ فال رہا تاہم رواں سال انکم ٹیکس گوشواروں میں 76 فیصد اضافہ ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں