جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’سعودی عرب فلسطین اور لبنان کے ساتھ کھڑا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب فلسطین اور لبنان کے ساتھ کھڑا ہے ہم فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ریاض میں غیرمعمولی عرب اسلامک سربراہی اجلاس جاری ہے جس میں فلسطین اور لبنان سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور ہو رہا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان نے فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کیخلاف اسرائیلی جرائم دنیا کے امن کو نقصان پہنچا رہے ہیں مسجداقصیٰ کی خلاف ورزی فلسطینی عوام کے جائزحقوق کو نقصان پہنچاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب فلسطین اور لبنان کے ساتھ کھڑا ہے ہم فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں نبھائے اور اسرائیل پر زور دے کہ ایران کی خودمختاری کا احترام کرے۔

شہبازشریف کانفرنس میں شرکت کے لیے کل ریاض پہنچے تھے، سمٹ کی سائیڈ لائینز پر وزیراعظم شہبا شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمٰن بن عبدالعزیز، سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے رائل ایئرپورٹ ٹرمینل پر وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں