جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فلسطینی ریاست حماس ریاست ہو گی اس لیے ہمیں قبول نہیں، اسرائیل

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینیوں کی نسل کشی اور یکطرفہ جنگ پر اسرائیل کے نئے وزیر خارجہ کے عزائم بھی بےنقاب ہو گئے۔

اسرائیلی وزیرخارجہ گیڈون سار کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام حقیقت پسندانہ نہیں کیونکہ فلسطینی ریاست حماس ریاست ہو گی اس لیے ہمیں قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا صرف ایک مقصد ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکیں امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے خطرات کو سمجھتے ہیں۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے مقاصد حاصل ہونے پر غزہ میں جنگ ختم کر دے گا جہاں اسرائیل نے غزہ جنگ بندی مذاکرات کا مثبت جواب دیا ہے وہیں حماس پیش رفت کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ کے اختتام پر شمالی غزہ کے رہائشی اپنے گھروں کو جا سکیں گے مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں کے الحاق پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں