جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

ویڈیو: سوریا کمار نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان نہ آنے کے سوال کا جواب دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹر سوریا کمار یادیو نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کے سوال کا جواب دے دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سوریا کمار یادیو سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے سے متعلق سوال کیا گیا۔

سوشل میڈیا صارف نے سوریا کمار سے پوچھا کہ ’مجھے ایک بات بتاسکتے ہیں کہ آپ پاکستان کیوں نہیں آرہے؟

- Advertisement -

جواب میں سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ’یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔‘

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی کو آگاہ کیا جا چکا ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aayat Raza Qureshi (@aayatqureshi.14)

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔

گزشتہ روز اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار پر اگر پی سی بی کی جگہ ہوتا تو میں بھی یہی کہتا کہ جاؤ نہیں کرنی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی۔

یہ پڑھیں: ’جاؤ نہیں کرنی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی‘۔۔ بھارتی صحافی کا دبنگ بیان

وکرانت گپتا نے کہا تھا کہ بھارت نے ایک اور پاکستان نے 2 ایگریمنٹ کیے بھارت نے ممبر پارٹیسپیٹنگ ایگریمنٹ  کیا ہے،جو بورڈ ممبر کرتے ہیں جب کہ پاکستان نے پارٹیسپیٹنگ ایگریمنٹ کے ساتھ ہوسٹنگ ایگریمنٹ بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے  اپنے ٹاپ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو وجہ بنایا بھارت نےکہہ دیا سیکیورٹی ایشو ہے مجھے نہیں معلوم سیکیورٹی ایشو ہے یا نہیں؟ پاکستان چیمپئنز ٹرافی نہیں کراتا  تو وجہ کیا بتائے گا؟ پاکستان یہ نہیں کہہ سکتا کہ بھارت نے آنے سے انکار کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں