جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

علی امین گنڈا پور کا صحت کارڈ اسکیم سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور میں صحت کارڈ اسکیم میں مزید سرکاری اور نجی اسپتالوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس ہوا جس میں صحت کارڈ اسکیم میں مزید اسپتالوں کی شمولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں دور افتادہ اضلاع میں اسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ، اصلاحات ودیگرامور پر غور کیا گیا اور پہلے سے آؤٹ سورس سرکاری اسپتالوں کے بقایاجات کی ادائیگیوں ودیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو اسپتالوں کے بقایاجات فوری ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مزید اسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے آئندہ ماہ تجاویز پیش کی جائیں۔

اسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ آسان بنانے کے لیے قوانین میں ترامیم کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں اسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ بہتر کرنے کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے چیئرمین وزیر اعلیٰ خود ہوں گے۔

فارماسیوٹیکل کمپنی کے اشتراک سے ہیموفیلیا کا شکار بچوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

علی امین نے کہا کہ پالیسی بورڈ کا اجلاس جلد بلا مزید اسپتالوں کو پینل میں شامل کریں گے، آبادی اور اسپتالوں کے درمیان فاصلوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کی جائے کہ ہر تحصیل کی سطح پر صحت کارڈ کے پینل پر کم سے کم ایک اسپتال ہو، محکمہ صحت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تجاویز پیش کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں