اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

ویڈیو: اللو ارجن کے مداحوں نے یوٹیوب چینل کے دفتر پر دھاوا بول دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اللو ارجن کے مداحوں نے یوٹیوب چینل ریڈ ٹی وی کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشپا کے اداکار اللو ارجن کے مداحوں نے مبینہ طور پر اداکار اور ان کی اہلیہ کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے پر یوٹیوب چینل ریڈ ٹی وی کے دفتر پر دھاوا بولا۔

مداحوں کے گروپ نے خود کو آل انڈیا اللو ارجن فینز اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرنے کا دعویٰ کیا۔

- Advertisement -

پرستاروں نے کہا کہ ہم گزشتہ چند ماہ سے دیکھ رہے ہیں اللو ارجن اور ان کی اہلیہ سنیہا ریڈی اور بچوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

اداکار کے مداحوں نے دعویٰ کیا کہ اللو ارجن کو نقصان پہنچانے والے تھمب نیلز بھی پوسٹ کیے گئے ہیں۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اللو ارجن کے پرستار دفتر میں داخل ہوکر اداکار کے خلاف مواد شائع کرنے کا جواب طلب کررہے ہیں۔

’واضح رہے کہ اللو ارجن کی فلم پشپا 2: دی رول‘ کی ریلیز کے منتطر ہیں جس کی ہدایتکاری سوکمار نے کی ہے، جس میں راشمیکا مندانا، فہد فاضل دیگر بھی شامل ہیں۔

یہ فلم میتری مووی میکرز اور سوکمار رائٹنگز کے بینر تلے بنائی گئی ہے جبکہ اس کی موسیقی ٹی سیریز نے تیار کی ہے۔ فلم 5 دسمبر 2024 کو ریلیز ہوگی، جس کا شائقین بے حد انتظار کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں