جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پاکستان سے شکست: آسٹریلوی میڈیا اور سابق کرکٹرز اپنے کھلاڑیوں پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کی پاکستان سے 22 سال بعد اپنی ہی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست پر آسٹریلوی میڈیا اور سابق کرکٹرز کھلاڑیوں پر برس پڑے۔

میلبرن میں آسٹریلیا کی فتح اور ایڈیلیڈ میں پاکستان کی جیت کے بعد پرتھ کا میچ فیصلہ کن بن گیا تھا تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے اس اہم فیصلہ میچ میں کپتان پیٹ کمنز سمیت مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، اسٹیو اسمتھ اور مارنس لیبوشین کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پہلے ہی پیٹرنٹی چھٹی پر تھے۔

آسٹریلوی میڈیا نے شکست کے بعد فیصلہ کن ون ڈے میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کے کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے پر کڑی تنقید کی۔

- Advertisement -

میڈیا میں رپورٹ کیا گیا کہ کپتان پیٹ کمنز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دو ون ڈے کھیلنے کے بعد پیٹ کمنز آرام کے لیے اپنے گھر سڈنی چلے گئے تھے اور اتوار کی رات وہ اپنی بیوی بیکی کے ساتھ کولڈ پلے کنسرٹ میں گئے، دوسری جانب ٹیسٹ وکٹ کیپر ایلیکس کیری ڈومیسٹک ون ڈے کپ کھیل رہے تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا اور ٹیم کے کھلاڑیوں کو سابق آسٹریلوی کرکٹرز نے بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

سابق کپتان مائیکل کلارک نے کہا کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز شروع ہونے میں 10 دن باقی ہیں تو فیصلہ کن ون ڈے میں کھلاڑیوں کو کیوں آرام دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ون ڈے عالمی چیمپئن کو ہارنے کی پروا نہیں تھی۔ اگر آسٹریلیا نے پہلے دو میچ جیتے ہوتے تو ہم سمجھ سکتے ہیں کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو آرام دیتے لیکن اب آپ شائقین سے یہ توقع نہیں کر سکتے کہ وہ آکر ایک روزہ کرکٹ دیکھنا چاہیں گے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی کا کہنا تھا کہ ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ اہم میچ سے قبل 5 کھلاڑیوں کو باہر بٹھا دیں۔ حقیقت یہ ہے کہ تینوں میچز میں آسٹریلوی بیٹنگ پاکستانی بولنگ کے سامنے ایکسپوز ہوئی ہے۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی برینڈن جیولین نے کہا کہ شکست شر مناک ہے، شیڈول ایشو رہا ہے مگر فیصلہ کن میچ سے قبل 5 کھلاڑیوں کو بٹھایا نہیں جاتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں