گلگت : استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 21 لاپتہ ہے ، جس کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلگت میں استور سے راولپنڈی جانیوالی کوسٹردریا میں گرگئی، جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور ایک لڑکی زخمی ہوئی ، تاہم 21 افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حادثے کا شکار کوسٹر میں 23 افراد سوار تھے تاہم جائے حادثہ کے قریب ترین اسپتال اور گلگت سب ڈویژن جگلوٹ سول اسپتال میں عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
ترجمان جی بی حکومت نے بتایا کہ راولپنڈی جانیوالی باراتی کوسٹر تھلیچی پل کے قریب دریا برد ہوئی، حادثے کا شکار کوسٹر سے 2 مسافروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے افسوسناک حادثے پر اظہار افسوس اور نوٹس لیتے ہوئے کلی ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
کمشنر دیامر ، ڈپٹی کمشنر دیامر اور ریسکیو 1122 کا عملہ جائے حادثہ پر روانہ ہوگیا ہے تاہم بدقسمت بس میں سوار افراد کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔