جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شوہر کے انتقال کی خبر سن کر بیوی بھی چل بسی

اشتہار

حیرت انگیز

میاں بیوی میں طویل رفاقت کے بعد کسی ایک کی جدائی بڑی تکلیف دہ ہوتی ہے ایک جوڑا محبت اور اخلاص سے ایسا جڑا کہ شوہر کے دنیا چھوڑتے ہی بیوی بھی چل بسی۔

میاں بیوی کا رشتہ محبت اور اخلاص سے جڑا ہوتا ہے جب کوئی ایک ساتھی بچھڑتا ہے تو دوسرے کے لیے بقایا زندگی سوہان روح ہوجاتی ہے، لیکن دنیا میں کئی ایسی بے مثل محبتیں بھی ملتی ہیں جہاں کوئی اپنے رفیق حیات کی دائمی جدائی کا دکھ برداشت نہیں کر پاتا اور خود بھی راہی ملک عدم ہو جاتا ہے۔

محبت کی ایسی ہی ایک مثال مصر میں حقیقت کا روپ دھار گئی جب وفا نامی خاتون شوہر کی موت کے بعد اس کی دائمی جدائی کا دکھ برداشت نہ کر سکی اور اپنے نام کی طرح شوہر سے وفا کرتے ہوئے اس کے ساتھ ہی دنیا سے کوچ کر گئی۔

- Advertisement -

العربیہ نیوز کے مطابق ازدواجی محبت کا یہ نا قابل فراموش واقعہ مصر کی کمشنری البحیری میں پیش آیا جہاں شوہر کی وفات پر 35 سالہ رفاقت ٹوٹنے کی اطلاع ملتے ہی اس کی اہلیہ کی سانس کی ڈور بھی ٹوٹ گئی۔

متوفی شوہر قدری العیسوی کی تدفین کی تیاریاں جاری تھیں کہ انہیں خبر ملی کہ متوفی کی اہلیہ جس کا نام ’’وفا‘‘ تھا وہ یہ دکھ برداشت نہ کر سکی اور انتقال کر گئی ہے۔

اہل علاقہ میاں بیوی کی موت کو ان کے بے مثال محبت کا عملی نمونہ قرار دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وفا اپنے نام کی طرح باوفا ثابت ہوئی۔

علاقے کے رہائشی عامر السید نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی کی محبت بہت مثالی تھی اور وہ چند دن بھی ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے تھے۔ وہ سادہ مگر خوش زندگی گزارتے تھے اور ان کے چہرے پر کبھی کسی نے پریشانی کے آثار تک نہیں دیکھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں