منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

چین میں تیز رفتار گاڑی نے ہجوم کو کچل دیا، 35 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں تیز رفتارگاڑی ہجوم پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے ژوہوئی میں اسپورٹس کمپلیکس کے باہر لوگوں کو کچل دیا۔ اس خوفناک حادثے میں کم از کم 35 افراد جان سے گئے جب کہ 43 زخمی ہو گئے۔

پولیس نے 62 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ڈرائیور کو اپنی کار میں چاقو سے خود کو کاٹتے ہوئے پایا تو ‘فوری طور پر اسے روک کر علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا۔

- Advertisement -

پولیس نے مزید کہا کہ وہ اس وقت اپنی گردن اور جسم کے دیگر حصوں پر خود کو چوٹ لگنے کے بعد کوما میں ہے اور ‘تفتیش سے قاصر ہے’۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے زخمیوں کے علاج کے لیے ’ہر ممکن کوششوں‘ پر زور دیا ہے اور ’مجرم کو قانون کے مطابق سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں