جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں آج 12  نومبر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور گزشتہ روز والی قیمتیں برقرار رہیں۔

فاریکس پی کے (Forex.pk) کے مطابق منگل کو فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 3,771 سعودی ریال (SAR) رہی۔

مزید برآمد 24 قیراط 10 گرام سونا مملکت میں 3,237 سعودی ریال میں فروخت ہورہا ہے، جبکہ فی اونس سونے کی قیمت 10,067 سعودی ریال ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ دنوں سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں کمی واقع ہوئی تھی، 24 قیراط ایک گرام کے نرخ کم ہوکر 323.66 ریال تک آگئے جبکہ 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 296.68 ریال، 21 قیراط ایک گرام کے نرخ 283.20 ریال تک رہے۔

18 قیراط کی قیمت 242.74 ریال اور 14 قیراط کے نرخ 188.80 ریال ہوگئے۔ مملکت کی مارکیٹ میں اتوار کو ایک اونس سونا 10070 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں