جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

دبئی میں فضائی ٹیکسیوں کے لیے پہلے اسٹیشن کی تعمیر

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب پہلے فضائی ٹیکسی اسٹیشن کی تعمیر شروع کردی گئی ہے، یہ اعلان نائب وزیر اعظم متحدہ عرب امارات شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے گزشتہ روز کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے بتایا کہ مذکورہ ٹیکسی اسٹیشن کے پہلا مرحلے میں ڈاؤن ٹاؤن، دبئی مرینا، اور پام جمیرا میں 2026 سے فضائی ٹیکسیوں کے لیے اپنی خدمات کا آغاز کرے گا۔

Dubai

- Advertisement -

خیلج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایئر ٹیکسیوں کے لیے یہ اسٹیشن 3100 مربع کلومیٹر پر محیط ہوگا۔ جس میں 42000 ٹیکسیاں لینڈ کرسکیں گی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار مسافروں کے سالانہ ٹیکسیوں پر سوار ہونے اور اترنے کی گنجائش ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق یہ نئی سہولت دبئی میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پام جمیرا تک کا سفر صرف 10-12 منٹ میں طے کیا جاسکے گا، جبکہ اس وقت رش کے اوقات میں یہ سفر 45 منٹ سے زائد میں طے ہوتا ہے۔

یہ منصوبہ بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے چلایا جائے گا۔ امریکی کمپنی جوبے ایوی ایشن طیارے کی تیاری، آپریشن اور مسافروں کی نقل و حرکت کی ذمہ دار ہوگی جبکہ برطانوی کمپنی اسکائی پورٹس اسٹیشن کی تعمیر اور آپریشن کی نگرانی کرے گی۔ آر ٹی اے دوسرے ٹرانسپورٹ سسٹمز کے ساتھ انضمام کی نگرانی کرے گا۔

چار مسافروں اور ایک پائلٹ کے لیے گنجائش رکھنے والی یہ فضائی ٹیکسی روایتی ہیلی کاپٹروں کے مقابلے میں بہت کم شور پیدا کرتی ہے۔

Air Taxi

نئے مواصلاتی نظام یعنی اڑنی والی ٹیکسیوں کی شروعات سے توقع کی جا رہی ہے کہ سفر کا دورانیہ محض منٹوں تک محدود ہوجائے گا اور مصروف ترین علاقوں میں کم سے کم اخراجات کے ساتھ سفر صرف دس منٹ تک طے ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں