جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات ختم کریں، حماس

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کے عہدیدار عبدالرحمان نے عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کو اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے چاہئیں اور اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے جو ممکن کوشش ہو سکے وہ کرنی چاہیے۔

عرب سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری، اہم مطالبات

- Advertisement -

عہدیدار نے کہا کہ عرب ممالک جو اسرائیل کیساتھ تعلقات رکھتے ہیں فوری توڑ دیں عرب ممالک فلسطینی کاز کے ساتھ جڑیں اور ہمارے ساتھ کھڑے ہوں، اسرائیلی وزرا کے بیانات ثابت کرتے ہیں فلسطین کاز کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے اسرائیل امریکا کی حمایت سے فلسطین کاز کو ختم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ہدف فلسطینیوں کے وجود اور شناخت کو ختم کرنا ہے اسرائیل کاہدف مقبوضہ مغربی کنارے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا ہے مغربی کنارے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک خطرناک منصوبہ ہے تمام فلسطینیوں کو اپنے مقصد اور سرزمین کا دفاع کرنا چاہیے فلسطینی عوام کےپاس واحد آپشن حق کادفاع اور مزاحمت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں