جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

فتنہ الخوارج کے خارجی نور ولی اورغٹ حاجی کی آڈیو لیک منظر عام پرآگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فتنہ الخوارج کے خارجی نور ولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک منظر عام پرآگئی، جس میں کہا جارہا ہے کہ ہماری طرف واپسی کی کسی کو اجازت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق فتنہ الخوارج کے خارجی نور ولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک سامنے آگئی، ذرائع نے بتایا کہ لیک آڈیو میں خارجی نور پاکستان سے دہشت گردوں کوواپس نہ آنے کیلئے دباؤڈال رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نورولی محسود نے غٹ حاجی کو بتایا اطلاع کردوں ہماری طرف واپسی کی کسی کواجازت نہیں ، ہر کوئی خود کو تیار رکھے، راستہ بدلنے کی اجازت نہیں۔

- Advertisement -

لیک آڈیو واضح ثبوت ہے فتنہ الخوارج کے سرغنہ افغانستان میں چھپے بیٹھے ہیں اور وہیں سے دہشت گردوں کو ہدایات جاری کرتے ہیں۔

اس حوالے سے دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے خارجیوں اور دہشت گردوں کو بھاگنے پرمجبور کر دیا ہے، کال سے واضح ہوتا ہے فتنہ الخوارج کو را پیسہ دے رہی ہے۔

سیکیورٹی ایکسپرٹ ڈاکٹر قمرچیمہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا۔ اب یہ ڈرگئے ہیں، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان نے مدد کی اب دنیا پاکستان کی مدد کرے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی ٹی ٹی پی کے خارجی نورولی کی آڈیو لیک نے اس کے ناپاک منصوبوں کو ظاہر کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں