اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

ملازمین کے لئے گھروں سے کام کرنے کا نیا حکم آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ملازمین کے لئے گھروں سے کام کرنے کا نیا حکم آگیا ، اسٹاف گھروں سے کام کرنے کا پابند ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دفاتر میں 50 فیصد عملے کو آن لائن کام کرنے کا حکم دے دیا ، اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات نے مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دفاتر میں صرف 50فیصداسٹاف کو بلایا جائے گا اور 50فیصداسٹاف گھروں سے کام کرنے کا پابند ہوگا۔

- Advertisement -

مختلف محکموں کےدرمیان میٹنگزبھی آن لائن کرنی ہوں گی اور دفاتر آنے والے افراد کار پول ان کرنے کے پابند ہوں گے، پنجاب کے تمام سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اداروں پر اطلاق ہوگا۔

سڑکوں پر ٹریفک کم کرنے کے پیش نظرفیصلہ کیاگیا، 50 فیصد عملے کو آن لائن کام کرنے کے فیصلے کا اطلاق فوری ہوگا۔

ملازمین کے لیے یہ فیصلہ 13 نومبر سے 31 دسمبر تک نافذ رہے گا تاکہ اسموگ سے منسلک صحت کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔

شادی ہالز بند کرنے کی تجویز

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں