اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

ملکہ الزبتھ کی شادی کے 77 سال پرانے کیک کا ٹکڑا نیلام

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ پر 7 دہائیوں تک حکمرانی کرنے والی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی شادی کے کیک کا 77 سال پرانا ٹکڑا نیلام کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم اور پرنس فلپ کے شادی 20 نومبر 1947 کو ہوئی تھی اور اس موقع پر تقریباً 277 کلوگرام کا بڑا کیک پیش کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس کیک کا ٹکڑا ایک باکس میں محفوظ کیا گیا تھا جس کے ساتھ اس وقت کی شہزادی الزبتھ (ملکہ الزبتھ) سے منسوب چاندی کا ایک نشان، دلہن کی طرف سے لکھا گیا ایک خط اور ایک آرائشی ڈوئلی بھی تھی۔

- Advertisement -

کیک کا یہ ٹکڑا ایک باکس میں پیک تھا جس پر اس وقت کی شہزادی الزبتھ سے منسوب چاندی کا ایک نشان، دلہن کی طرف سے لکھا گیا ایک خط اور ایک آرائشی ڈوئلی تھی۔

اس خصوصی باکس کو شاہی جوڑے کی جانب سے ایڈنبرا میں موجود ہولی روڈ ہاؤس کی دیکھ بھال کرنے والی میریئن پولسن کو بطور تحفہ دیا تھا۔

نیلام گھر ریمن ڈینسی کے کیک کا یہ نادر ٹکرا نیلامی میں 2831 ڈالر میں نیلام ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں