جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نامور بھارتی اداکارہ کو بھی قتل کی دھمکی موصول

اشتہار

حیرت انگیز

بھوجپوری فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ اکشرا سنگھ کو 50 لاکھ روپے تاوان ادا نہ کرنے پر قتل کرنے کی دھمکی موصول ہوگئی۔

انڈین میڈیا کے مطابق اکشرا سنگھ نے دھمکی آمیز پیغام ملنے کے بعد پولیس میں شکایت درج کروائی۔ اداکارہ کو 11 نومبر 2024 کی رات دو مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئیں۔

اکشرا سنگھ نے دانا پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ ملزم نے ان کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے ڈرایا کہ اگر دو دنوں کے اندر 50 لاکھ روپے ادا نہ کیے گئے تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

- Advertisement -

نامور بھارتی اداکارہ کو بھی قتل کی دھمکی موصول

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں تاہم اب تک ملزم کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ پولیس نے یقین دلایا کہ ملزم کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہے، کال کرنے والے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کیلیے تمام کوششیں کر رہے ہیں۔

اکشرا سنگھ بھوجپوری فلموں میں اپنی زبردست اداکاری کیلیے جانی جاتی ہیں اور ان کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینی والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اداکارہ کئی ہندی ٹی وی شوز میں بھی نظر آ چکی ہیں جن میں ریئلٹی سیریز ’بگ باس‘ بھی شامل ہے۔

اس واقعے سے فلم انڈسٹری میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ یہ مشہور شخصیات کو درپیش خطرات کی سنگین نوعیت کو اجاگر کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں