اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

شیزل شوکت نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شیزل شوکت نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

اداکارہ شیزل شوکت نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس سفر کی تصاویر اور ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جس میں انہیں اہلخانہ کے ساتھ مسجد الحرام میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے ساتھ انہوں نے مدینہ منورہ سے بھی اپنی تصاویر شیئر کیں اور پوسٹ کے کیپشن میں مشہور قوالی تاجدار حرم کا ایک مصرع آپ کے در سے کوئی نہ خالی گیا تحریر گیا۔

- Advertisement -

اداکارہ نے اللہ کا شکر اداکیا اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا دل مدینہ میں ہی رہ گیا ہے۔

ایک ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ جب بھی آپ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ آپ کی زندگی بکھر رہی ہے اور آپ اپنی روح کے اندر سکون چاہتے ہیں، تو یہ وہ جگہ ہے جہاں وہ سکون، وہ سکون، وہ نرمی ہے۔

شیزل نے لکھا کہ میں اس وقت اپنی زندگی میں اتنی سکون میں ہوں کہ الفاظ میں بیان بھی نہیں کر سکتی، الحمدللہ سب کچھ بہت اچھا گزرا، میں ساری زندگی اسی احساس میں رہنا چاہتی ہوں، اللہ میرا عمرہ قبول فرمائے آمین اور مجھے دوبارہ بلائیں، انشا اللہ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں