پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ نے مار کو روبیو کو وزیر خارجہ نامزد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے لئے اہم تعیناتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نو منتخب صدر نے سینیٹر مارکو روبیو کو وزیر خارجہ نامزد کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے لئے سابق ڈیموکریٹ رکن کانگریس تلسی گا بارڈ کو ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس مقرر کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نومنتخب صدر ٹرمپ نے قریبی ساتھی میٹ گیٹز کو اٹارنی جنرل نامزد کردیا ہے، میٹ گیٹز نے ٹرمپ کیخلاف مقدمات کو انتقامی کارروائی قرار دیا تھا۔

- Advertisement -

اس سے قبل نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ موجودہ صدر جوبائیڈن سے ملنے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، اس موقع پر دونوں شخصیات نے مصافحہ بھی کیا۔

واشنگٹن کے اوول آفس آمد پر ٹرمپ کا روایتی جوش و خروش سے استقبال کیا گیا، اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ سے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا۔

دونوں رہنماؤں نے میڈیا کیمروں کے سامنے ہاتھ ملایا اس موقع پر بائیڈن نے ٹرمپ سے کہا کہ انہیں ”پرامن منتقلی”کا انتظار ہے۔ دونوں شخصیات کے درمیان ملاقات میں اقتدار کی منتقلی سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد جوبائیڈن اور ٹرمپ نے میڈیا کے سامنے بیان اور صحافیوں کے سوالات سے گریز کیا، اپنے ایک بیان میں امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا کہ ملاقات سے اقتدارکی منتقلی راہ ہموار ہوگی جبکہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سیاست مشکل ضرور ہے لیکن اقتدار کی منتقلی کا منتظر ہوں۔

’بائیڈن فوری استعفیٰ دے کر کاملا ہیرس کو امریکا کی پہلی خاتون صدر بننے دیں‘

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے ملاقات میں شرکت نہیں کی، ملاقات کیلئے میلانیا ٹرمپ کو بھی مدعو کیا گیا تھا مگر وہ وائٹ ہاؤس نہیں آئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں