جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بابر اعظم کا عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کیلیے اپنی ٹیسٹ جرسی کا تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کے لیے اپنی ٹیسٹ جرسی تحفے میں دے دی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر ہے۔ اس دوران پاکستانی اسٹار بلے باز بابر اعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو ان کی فاؤنڈیشن کے لیے اپنی ٹیسٹ جرسی تحفے میں دی ہے۔

عثمان خواجہ برسبین کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنی فاؤنڈیشن کے لیے عطیات جمع کر رہے تھے، تب بابر اعظم نے انہیں اپنی ٹیسٹ جرسی عطیہ کی۔ آسٹریلوی کرکٹر نے بابر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان کا عظیم کرکٹر قرار دیا۔

- Advertisement -

 

بابر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ وہ عثمان خواجہ سے رابطے میں رہتے ہیں اور ان کی فاؤنڈیشن کی مدد کا وعدہ کیا تھا جو آج پورا کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کیلئے کچھ کر پانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں