اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

اداکارہ حرا سومرو مردوں کے 4 شادیاں کرنے کی حامی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکارہ حرا سومرو کا کہنا ہے کہ حرام سے بہتر ہے مرد چار شادیاں کر لے لیکن وہ اس بات یقینی بنائے کہ وہ سب بیویوں کے حقوق پورے کرے گا۔

حال ہی میں پاکستان  شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا سومرو نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مردوں کے 4 شادی سے متعلق گفتگو کی۔

حرا سومرو نے کہا حرام کاموں سے بہتر ہے مرد چار شادیاں کرلے کیوں کہ خدا نے بھی انہیں اجازت دی ہے، اس میں خواتین کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، اس لیے اگر کسی مرد کے پاس اتنا پیسہ اور تمیز ہے، وہ سب کے ساتھ انصاف بھی کرسکتا ہے تو وہ بے شک چار شادیاں کرے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ اگر مرد کو ان کی صحت، جسم اور مالی حالات اس بات کی اجازت دیتے ہیں اور وہ سمجھتا ہے کہ وہ سب کے ساتھ انصاف بھی کر پائے گا تو انہیں ایک سے زائد شادیاں کرلینی چاہئیں۔

حرا سومرو نے مزید کہا کہ مردوں کی ایک سے زائد شادیوں پر بیویوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے، انہیں قانونی اور مذہبی طور پر شادیوں کی اجازت ہے تو انہیں شادیاں کرنے دی جائیں، اگر کوئی مرد خود کو روک نہیں پا رہا، اس کی نیت اور ذہن ایسا ہے تو حرام کام سے بہتر ہے کہ اسے شادیاں کرنے دی جائیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں شوہر کی دوسری شادی سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیوں کہ ان کی اپنی اور شوہر کی اپنی زندگی ہے، آج کل کی خواتین ہر کام کرنا چاہتی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ عورتیں خود کمانا بھی چاہتی ہیں، گھر بھی چلانا چاہتی ہیں اور شوہروں کو بھی اپنی مرضی کے کام نہیں کرنے دینا چاہتیں، شادی کے بعد بھی کسی دوسرے شخص سے متعلق سوچنا یا خیال کرنے میں کوئی برائی نہیں، غلط تب ہوگا جب کوئی گناہ کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں