اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارتی صحافی نے کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی صحافی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے متعلق نریندر مودی کی حکومت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

چیمپئنزٹرافی کے معاملے میں بھارتی صحافی بھی اپنی حکومت کی ہٹ دھرمی سے تنگ آگئے، انڈین چینل پر بیٹھ کر بھارتی صحافی شیکھر لوتھرا نے کہا کہ یہ کوئی آئی پی ایل نہیں چل رہا ہے کہ آپ جو چاہے فیصلے کریں، آسٹریلیا جاسکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں، پاکستان ٹیم یہاں ورلڈکپ کھیلنے آئی تھی اگر وہ نہ آتے تو آپ کیا کرتے۔

شیکھر لوتھرا نے کہا کہ آپ انکو ہاتھ جوڑ کربلاتے بھی ہو وہ آتے بھی ہیں اور پیار کا پیغام بھی لاتے ہیں اور ہم نہیں جاتے کیوں کہ ہمارے ہاں الیکشن ہے، ایک مہاراشٹرا میں الیکشن ہے اور ہمیں وہاں سنگل دینا ہے کہ پاکستان کو دشمن سمجھتے ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا دوسرا نام ہی بی سی سی آئی ہے، پھر بولتے ہیں پاکستان کوئی نہیں جائے گا انھیں آئی سی سی ٹورنامنٹ نہ دیجئے تو پھر پاکستان کی ٹیم کو اپنے ملک میں بھی نہیں آنے دیں۔

انھوں نے کہا کہ کرکٹ پولیٹکس کو ختم کردیا گیا ہے، انڈیا ہائیبرڈ ماڈل چاہتا ہے اور انڈیا کی یہ مانگ ہے تو بھارت کوئی آئی پی ایل نہیں کروا رہا ہے یہ ایک انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی پر براڈ کاسٹرز کا بھی بہت دباؤ ہے کہ وہ جلد دے جلد چیمپئنزٹرافی کا شیڈول جاری کرے جبکہ براڈ کاسٹر پاکستان اور بھارت کے میچ سے ہی اپنی آمدنی کا اچھا خاصہ حاصل کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں