پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی، ہراساں کرنے کی رپورٹ درج کرادی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قتل کی دھمکی ملنے اور ہراساں کرنے کی رپورٹ درج کرادی ہے، وہ ہائی کمیشن بھی گئے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ محمد آصف پاکستان ہائی کمیشن لندن گئے، جہاں خواجہ آصف نے پاکستان ہائی کمیشن میں پولیس کو واقعے کی رپورٹ درج کرادی، خواجہ آصف نے پولیس کو قتل کی دھمکی اور ہراسگی کے واقعےکی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کو قتل کی دھمکی دینے کے واقعے کی تحقیقات لندن ٹرانسپورٹ پولیس کی جانب سے کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

خواجہ محمد آصف نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ 11 نومبر سہ پہر ساڑھے 3 بجے الزبتھ لائن میں پیش آیا، نجی دورے پر ہوں، عزیز کے ہمراہ الزبتھ لائن کےذریعے ریڈنگ جارہا تھا۔

3 سے 4 افراد پر مشتمل ایک خاندان کے افراد نے ٹرین میں ہراساں کیا، بلااجازت ویڈیو بنائی، نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور چھری سے قتل کی دھمکی دی، دھمکی اور ہراساں کرنے والے کسی شخص کو نہیں پہچانتا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ لندن ٹرانسپورٹ پولیس سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگائے، ایسے واقعات 17 لاکھ پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیے بھی باعث شرم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں