جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا پانچواں اور آخری دور آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا پانچواں اور آخری دور آج ہوگا جبکہ قومی مالیاتی معاہدے پر اقدامات کیلئے آج مذاکرات شیڈول ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا پانچواں اور آخری دور آج ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی اختتامی سیشن میں شریک ہوں گے.

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں میں کرپشن کےخاتمے اور شفافیت کیلئےاقدامات پر بریفنگ ہوگی، سرکاری افسران کےاثاثےپبلک کرنےکیلئےآئی ایم ایف کے اہداف کا جائزہ لے گا۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ قومی مالیاتی معاہدے پر اقدامات کیلئے آئی ایم ایف مشن سے آج مذاکرات شیڈول ہیں، آئی ایم ایف وفد آج صوبائی حکومتوں کے نمائندوں سے اہم مذاکرات کرے گا۔

ذرائع نے کہا کہ قومی مالیاتی معاہدے کے تحت زرعی آمدن پر ٹیکس قانون سازی کا جائزہ لیا جائے گا، صوبوں کی جانب سے اشیا پر سیلز ٹیکس وصولی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، منی لانڈرنگ،ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئےاقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ شرط کے مطابق صوبوں نے جنوری 2025 سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس لگانا ہے، زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر 45 فیصد تک عائد کیا جائے گا۔

صوبائی حکام کا کہنا تھا کہ سالانہ 60 لاکھ تک زرعی آمدن پر 45 فیصد تک ٹیکس عائد کیا جائے گا، شرط کے مطابق صوبے زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کر کے محصولات میں اضافہ کریں گے، آئی ایم ایف وفد قومی مالیاتی معاہدہ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیکر تجاویز بھی دے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں