جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

محمد شامی فٹ ہوگئے، آتے ہی تباہ کُن بولنگ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کی تقریباً 1 سال کے لمبے عرصے کے بعد کرکٹ کے میدان میں دوبارہ واپسی ہوگئی، فاسٹ بولر نے آتے ہی 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔

محمد شامی نے انجری سے واپس آتے ہی میدان میں اپنی دھاک بٹھادی، رنجی ٹرافی کے ایک میچ میں بنگال کی طرف سے کھیلتے ہوئے انہوں نے 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

فاسٹ بولر نے 19 اوور کی گیند بازی کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہوچکے ہیں اور بھارتی ٹیم میں واپسی کے لئے تیار ہیں۔

- Advertisement -

فاسٹ بولر نے اپنا آخری میچ تقریباً 1 سال قبل 19 نومبر 2023 کو ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں کھیلا تھا۔ ورلڈ کپ کے دوران ہی وہ انجری میں مبتلا ہوگئے تھے۔ اس کے بعد سے انہوں نے ٹیم میں واپسی کے لئے تیاری شروع کردی تھی۔

انہوں نے رنجی ٹرافی کے میچ میں بنگال کی طرف سے کھیلتے ہوئے اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں زبردست بولنگ کی، 19 اوور کی گیند بازی میں 54 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے بعد سے ہی وہ ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے سبب انہیں ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا، اسی سال ان کے ٹخنے کی سرجری ہوئی تھی، صحت یابی کے دوران ہی ان کو گھٹنے میں سوجن اور سائیڈ اسٹرین جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

شامی کے پاس رنجی ٹرافی میں خود کو بہتر ثابت کرنے کا موقع ہے، شروعات تو انھوں نے اچھی کر دی ہے۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ آنے والے میچز میں فٹنس اور گیند بازی کو وہ کس طرح ثابت کرتے ہیں۔

ٹم ساؤتھی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

شامی اگر اپنی بہترین کارکردگی کا تسلسل جاری رکھتے ہیں تو انہیں بارڈر-گواسکر ٹرافی میں کھیلنے کے لیے طلب کیا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں