واشنگٹن : امریکا کا چیمینز ٹرافی میں بھارت کے پاکستان آنے سے انکار پر ردعمل آگیا ، ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات سے متعلق دونوں ملک خود بات کرسکتے ہیں، ہمارے لئے درمیان میں آنے کیلئے کچھ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کی پریس کانفرنس کے دوران ویدانت اے آر وائی نیوز کے صحافی نے بھارتی ٹیم کی پاکستان میں چیمپیئنزٹرافی میں شرکت نہ کرنے پر سوال کرتے ہوئے کہا آپ کے خیال میں کیا سیاست کوکھیلوں سے ملانا درست ہے؟
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات سےمتعلق دونوں ملک خودبات کرسکتےہیں، پاک بھارت تعلقات پر ہمارے لئے درمیان میں آنے کیلئےکچھ نہیں۔
امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ کھیل یقینی طور پر ایک طاقتور اور مربوط قوت ہے، امریکا نے ہمیشہ کھیلوں کی سفارتکاری کو ترجیح دی یہ لوگوں کو جوڑے رکھتا ہے اور یہ وہ چیز ہے جو ہمارے پبلک افیئرز اور پبلک ڈپلومیسی کیلئے اہم ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کھیل بہت سارےلوگوں کوآپس میں جوڑتی ہے، امریکا نے ہمیشہ کھیلوں کی سفارتکاری کو ترجیح دی ہے۔
امریکی ترجمان سے افغان طالبان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد پر سوال کرتے ہوئے صحافی نے کہا افغان طالبان نے تہنیتی پیغام میں امریکی عوام کوخاتون منتخب نہ کرنےپرمبارکباددی تو کا جواب دیتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ افغان معاشرےمیں خواتین کی قیادت اورکردارپربات ہونی چاہیے، توقع نہیں تھی افغان طالبان خواتین سے متعلق اس طرح کی سوچ رکھتےہیں۔