کیلیفورنیا میں دوستوں کے ایک گروپ نے ریچھ کا لباس پہن کر ایک جھوٹا واقعہ پیش کرکے انشورنس کمپنی کو دھوکا دینے کی کوشش کی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک نوجوان نے ریچھ کا لباس پہنا اور اپنی گاڑی میں گھس گیا، یہ امید لگائے کہ گاڑی کو کسی جنگلی جانور نے توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا تھا۔
شاطر نوجوان کا مقصد یہ تھا کہ ایک فرضی بیمہ کا دعویٰ کرکے رقم حاصل کی جائے، تاہم اس سارے ڈرامے کا جلد ہی پردہ فاش ہوگیا اور چار افراد کو لاس اینجلس میں حراست میں لے لیا گیا، جنہیں اب انشورنس فراڈ کیس کا سامنا ہے۔
انشورنس کمپنی کی جانب سے تحقیقات کرنے والوں نے جلد ہی اس بات کا تعین کرلیا کہ یہ نقصان جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔
جنوری میں بھی، اسی طرح کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا تھا کہ جس میں مبینہ طور پر ایک ریچھ 2010 کی رولز رائس میں گھس جاتا ہے، کار کے مالک نے انکاؤنٹر کے ثبوت کے طور پر سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کی تھی۔
ایران کا حجاب سے منحرف خواتین کیلئے اہم اعلان
تاہم، انشورنس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس ساری کہانی کو مشکوک قرار دیا گیا تھا، ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ لگژری کار کی کھڑکی میں ایک ریچھ داخل ہوتا دکھائی دے رہا تھا، مگر جانور کی کھال مشکوک طور پر چمکدار اور ہموار دکھائی دے رہی تھی۔