جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

اسرائیلی جنگی طیاروں کے بیروت پر متعدد فضائی حملے

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے، چند گھنٹوں میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ اور رفیق الحریری ایئرپورٹ کے قریب حملے کئے ہیں، تاہم اس دوران ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت جاری رہی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے کے دوران بیروت ایئر پورٹ میں ہوائی جہاز ٹیکسی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

- Advertisement -

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کی ہے کہ لبنانی دارالحکومت بیروت پر حزب اللّٰہ کے 30 سے زائد اہداف کو تباہ کردیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق بیروت کے جنوبی ٹاؤن میں حزب اللّٰہ کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں نے حزب اللّٰہ کے مبینہ ہتھیاروں کے گودام اور دفاتر تباہ کردیے۔

دوسری جانب یمن میں امریکا کی جانب سے حوثیوں کی تنصیبات پر بمباری کی گئی ہے، امریکی سنٹرل کمانڈ آفس’سینٹ کوم‘ نے حملوں کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سینٹ کوم نے 9 اور 10 نومبر کو یمن میں حوثیوں پر کیے گئے فضائی حملوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

امریکی سنٹرل کمانڈ آفس ’سینٹ کوم‘ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی تنصیبات اور اسلحہ سسٹموں کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

جاری کی گئی تصاویر میں حوثیوں کی ایک موبائل میزائل لانچر گاڑی کو فضائی حملے میں تباہ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات

اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے ردعمل میں یمن کے حوثی 31 اکتوبر 2023 سے یمنی ساحل کے قریب اسرائیلی کمپنیوں سے منسلک تجارتی بحری جہازوں کو قبضے میں لے رہے اور امریکی فوجی اہداف پر حملے کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں