جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملہ: چشم دید گواہان نے گرفتار مرکزی ملزم کوشناخت کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملہ کیس میں چشم دید گواہان نے گرفتار مرکزی ملزم جاوید عرف سمیر کوشناخت کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں کراچی ایئرپورٹ کے قریب 6 اکتوبر کو چینی قافلے پر خودکش حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملیر کورٹ کےروبروگرفتارمرکزی ملزم کو پیش کردیاگیا، گرفتار مرکزی ملزم جاوید عرف سمیر کو چشم دید گواہان نے شناخت کر لیا، جس کے بعد اب مزید قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔

- Advertisement -

دہشت گردی کا واقعہ چھ اکتوبر کو پیش آیا تھا۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں تین دو چینی باشندوں سمیت تین ہلاک جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2خودکش حملہ آوروں سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

گرفتار ہونے والوں میں کراچی ایئرپورٹ سگنل پرچینی انجینئرزپرخود کش حملےکا ماسٹرمائنڈ بھی شامل ہیں ، جسے وندر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں