ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

آئی ایس آئی انسداد دہشتگردی ونگ کی اسلام آباد میں بڑی کارروائی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے انسداد دہشتگردی ونگ اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے اسلام آباد میں اہم کارروائی کی ہے۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ مشترکہ کارروائی میں حساس اداروں کے دفاتر پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی، کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 6 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو اسلام آباد اور خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا، شر پسندوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

- Advertisement -

تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا کہ دہشتگرد نورولی محسود گروپ سے رابطے میں تھے، اسلام آباد سے گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر سوات میں بھی آپریشن کیا گیا۔

پچھلے دنوں بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ موسیٰ خیل میں سی ٹی ڈی، ایف سی اور پولیس نے کامیاب مشترکہ کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 2 گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈٰی نے بتایا تھا کہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے والے 5 سے 7 دہشتگرد کا پیچھا کیا جا رہا ہے، ہلاک و گرفتار دہشتگرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک و گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں