جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی نئی فیس کتنی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کیلیے گاڑیاں چلانے سے پہلے مجاز اتھارٹی سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ وہ جرمانے یا سزا سے بچ سکیں۔

ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلیے درخواست دینے والے کو THEORETICAL اور PRACTICAL ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہے جبکہ حکومت لائسنس جاری کرنے کیلیے فیس بھی وصول کرتی ہے۔

اس سال کے شروع میں پنجاب حکومت نے لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں ہر قسم کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کا اعلان کیا۔

- Advertisement -

انتظامیہ نے 20 سال بعد فیسوں میں ردوبدل کیا ہے جس کی تفصیلات یہ ہیں:

لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کی فیس 500 روپے مقرر کی ہے جو کہ اس سے پہلے صرف 60 روپے تھی۔

حکومت پانچ سالہ موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کیلیے 550 روپے فیس وصول کرتی تھی تاہم اب یہ فیس صرف ایک سال کیلیے 500 روپے ہے۔

علاوہ ازیں، حکومت نے کار یا جیپ کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ایک سال کیلیے 1800 روپے مقرر کی ہے جو اس سے قبل پانچ سال کیلیے 950 روپے تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں