قصور کے علاقے الہ آباد میں شدید دھند کی وجہ سے گاڑی سے اٹھارہ لاکھ روپے کی گھی چوری ہوگئی۔
پاکستان کے صوبے پنجاب کے مختلف شہر گذشتہ دو ہفتوں سے زائد عرصے سے اسموگ کی زد میں ہیں، ملک کے سب سے بڑے صوبے میں ماحولیاتی آلودگی کا یہ مسئلہ ایک سنگین بحران کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
پنجاب میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تاہم صوبہ اب بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔
شدید دھند کے باعث قصور کے علاقے الہ آباد میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں چوروں نے گاڑی سے اٹھارہ لاکھ روپے کی گھی چوری کرکے فرار ہوگئے۔
متاثرہ ڈرائیور نے بتایا کراچی سے الہ آباد آنے والا کنٹینر کی شدید دھند کی وجہ سے رفتار کم ہونے پر چوروں نے دو سو کاٹن گھی کے اتار لیے، جس سے اٹھارہ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
متاثرہ ڈرائیور نے کہا کہ پولیس حدود کا بہانہ کرکے کارروائی نہیں کر رہی، ڈی پی او قصور نوٹس لے کر مقدمہ درج کروائیں۔