ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

بیروت میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اسرائیلی فورسز نے 59 لبنانی شہید کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت: لبنان پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری میں 59 لبنانی شہید ہو گئے، جب کہ 128 زخمی ہوئے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق صہیونی فورسز نے جنوبی بیروت میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فورسز نے رہائشی عمارتوں پر بم برسائے تو ہر طرف بھگدڑ مچ گئی، بمباری سے پولیس اسٹیشن بھی تباہ ہو گیا، اور بیروت کے کئی علاقے کھنڈر بن گئے۔

اکتوبر 2023 میں غزہ میں جارحیت شروع ہونے کے بعد سے لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 3,445 لبنانی شہید اور 14,599 زخمی ہو چکے ہیں۔ ادھر حزب اللہ کی جانب سے بھی شمالی اسرائیل میں راکٹ داغے گئے ہیں۔

- Advertisement -

الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے بیروت پر اس وقت پے در پے فضائی حملے کیے جب ایران کے سپریم لیڈر کے ایک سینئر مشیر نے لبنانی دارالحکومت کا دورہ کیا۔ یہ دورہ امریکا کی طرف سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی کے خاتمے کے لیے جنگ بندی کی تجویز پیش کرنے کے ایک دن بعد ہوا ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی لاریجانی نے بیروت کے دورے کے دوران کہا کہ ایران اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی کے لیے کسی بھی فیصلے میں لبنان کی حمایت کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں