لاہور : تعلیمی اداروں کو 24 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ، اس سے پہلے تعلمی ادارے 17 نومبر تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو 17 نومبر تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تعلیمی نقصان کا احساس ہے، مگر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اقدام مجبوراً اٹھا رہے ہیں، بچوں کو مہلک اثرات سے بچانے کیلئے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑا تاہم آن لائن تدریس میں مشکلات کے پیش نظر متبادل اسٹریٹیجی پر جلد لا رہے ہیں۔
پنجاب میں اسموگ کی بد ترین صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھانے کا اعلان کر دیا گیا ، حکومت نے تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا 24 نومبر تک اسکول بند رہیں گے ، اس سے پہلے تعلمی ادارے 17 نومبر تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں : تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند کرنے کا اعلان
خیال رہے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ پر قابو پانے کی کوششیں کارآمد ثابت نہ ہوسکیں، لاہور آج بھی ٖفضائی آلودگی میں دنیا اور پاکستان کے شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔
شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس سات سو چھیاسٹھ ریکارڈ کیا گیا، لودھراں سات سو اٹھاون اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے ، روجھان چارسو پچانوے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
فیصل آباد میں اے کیو آئی چارسو بانوے ،سیالکوٹ میں چارسو ستاسی اور ملتان میں تین سو چھیاسی ریکارڈ کیا گیا۔
شدید دھند اور اسموگ کے باعث موٹر وے سفر کے قابل نہیں ہے، جس کے باعث لاہوراسلام آباد ایم ٹو، لاہور سیالکوٹ موٹروے، ایم تھری لاہور سے درخانہ تک،ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک اور ایم فائیوملتان سے سکھرتک بند کردی گئی۔