ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

کراچی میں موٹر سائیکل پر خاتون کو بٹھا کر وارداتیں کرنے والا تین رکنی گروہ پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس نے خاتون کو بٹھا کر موٹرسائیکل پر وارداتیں کرنے والے 3 رکنی گروہ کو پکڑلیا، خاتون کے موٹر سائیکل پر ہونے سے ملزمان پولیس چیکنگ سے بچ جاتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موٹرسائیکل پر خاتون کو بٹھا کروارداتیں کرنے والا تین رکنی گروہ پکڑا گیا، سرجانی پولیس نے گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی نے بتایا کہ ملزمان نے ناظم آباد میں راہگیرکو لوٹا تھا، مقابلے کے دوران زخمی سمیت ملزمان کوگرفتار کیا تھا۔

- Advertisement -

طارق الہٰی کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزم کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس حکام نے بتایا خاتون کے موٹر سائیکل پر ساتھ ہونے سے ملزم پولیس چیکنگ سے بچ جاتے تھے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ گرفتاراویس عرف کالا، احمدعلی اورملزمہ سےپوچھ گچھ جاری ہے۔

مزید پڑھیں : بیوی کے ہمراہ وارداتیں کرنے والا انتہائی مطلوب ملزمان ساتھی سمیت گرفتار

یاد رہے کراچی میں رینجرز اور پولیس نے لیاری سے 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتارکیا تھا ، جس میں ایک ملزم اپنی بیوی کے ہمراہ وارداتیں کرتا تھا۔

ترجمان رینجرز نے بتایا تھا کہ ملزمان چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں کا نمبرز پنچ کرتے تھے، ٹیمپرڈ موٹر سائیکلیں واجد اور ہوشیار کو فروخت کرتے تھے، واجد اور ہوشیار موٹر سائیکلوں کو بلوچستان لے جاکر فروخت کرتے تھے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں