ڈسکہ : سگی خالہ کے ہاتھوں بہو کے قتل کی تحقیقات میں ملزم نوید نے بتایا کہ صغریٰ بی بی نے زارا کے لاش کے ٹکڑے کرنے کے کتنے پیسے دیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں سات سات ماہ کی حاملہ بہو کے قتل کی تحقیقات کا دائرہ بڑھادیا اور علاقے کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلیں۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نوید نے دوران تفتیش انکشاف کیا صغراں بی بی نے لاش کے ٹکڑے ٹھکانے لگانے کیلئے پہلے 10 ہزار اور کام کے بعد مزید پانچ ہزار روپےدیے۔
حکام کا کہنا تھا کہ لاش کے ٹکڑے کرنے کیلئے چھری اور ٹوکا دو ہزار روپے میں خریداگیا، خریداری کے بعد ساس اور سہولت کار نے گول گپے کھائے اور کولڈرنک پی۔
پولیس نے کہا کہ سہولت کار نوید کو لانے کیلئےگلی کے بجائےہمسائےکاگھراستعمال کیاگیا، گلی میں لگے سی سی ٹی وی سےبچنےکیلئےمین گیٹ میں کرنٹ کا بہانہ کیاگیا۔
حکام کا یہ بھی بتانا تھا کہ سہولت کارنوید جمعہ کی شام آیااوررات کوپلاننگ کی ،نویداورمقتولہ کی ساس نےہفتےکوٹوکا،چھری خریدااوراتوارکوقتل کیا، تمام ویڈیوزفوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کیلئے فرانزک لیب بھجوائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں : ساس صغریٰ نے زارا کو قتل کرنے اور لاش ٹھکانے لگانے کا طریقہ انڈین فلموں سے سیکھا
انھوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کےڈی وی آرقبضےمیں لے لیے ہیں ، جس سے مزیدشواہدملنےکاامکان ہے۔
یاد رہے قتل کے بعد دو سال کے بچے کی ماں سات ماہ کی حاملہ زارا کی لاش کے ٹکڑے کیے اور دھڑ سے سرا لگ کرکے چولہے پر جلا کر ناقابل شناخت بنایا تھا اور لاش کے ٹکڑے دو بوریوں میں بند کرکے نہر میں پھینک دیے۔