پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

ایران کو 49 ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے کیلیے امریکا کو 2 ماہ کی مہلت

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران کی مقامی عدالت نے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے امریکا کو 2 ماہ کے اندر ایران کو 49 ارب ڈالر ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عراق اور شام میں مارے گئے ایرانی شہریوں کے اہل خانہ کی جانب سے امریکی حکومت کے خلاف تہران کورٹ میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا جس کا فیصلہ گزشتہ روز جج ماجد حیسن زادہ نے سنا دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں امریکا کو قصور وار قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ وہ عراق اور شام میں اپنے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ہاتھوں مارے گئے ایرانی شہریوں کے اہل خانہ کو 48.86 ارب ڈالر معاوضہ ادا کرے۔

- Advertisement -

جج نے ریماکس دیے کہ امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی وجہ سے مقتولین کے اہل خانہ مادی اور نفسیاتی طور پر متاثر ہوئے، دہشتگرد امریکی تعاون کے بغیر جرم نہیں کر سکتے۔

فیصلے کے مطابق امریکا مادی نقصانات کی تلافی کیلیے ہر مدعی کو 10 ملین ڈالر ادا کرے گا جبکہ نفسیاتی نقصانات کیلیے 20 ملین ڈالر ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ علاوہ ازیں، امریکا کو تعزیری ہرجانے کے طور پر 27.92 ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں