پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

احتجاج پر لوگ رہا ہونے لگے تو جیل خالی ہوجائیں گے، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ احتجاج پر لوگ رہا ہونےلگے تو جیل خالی ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی احتجاج کی کال پر کہا کہ احتجاج کرناہرجماعت کا جمہوری حق ہے لیکن آئین و قانون کی حدودمیں رہ کراحتجاج کرناچاہیے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ احتجاج تخریب کاری میں تبدیل ہوگیا تو برداشت نہیں کیا جائے گا، احتجاج پر لوگ رہا ہونےلگے تو جیل خالی ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان نے26ویں آئینی ترمیم پر ووٹ دیا، مولانافضل الرحمان نےجوترامیم دی وہ بھی پاس ہوئی۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے خلاف کون سی ترمیم آئی ہے؟ پارلیمان کبھی بھی ایسی ترمیم پاس نہیں کرے گی۔

انھوں نے بتایا کہ نئے کینالز پر پی پی کا واضح موقف ہےماضی میں بھی احتجاج کیا گیا تھا، ایسے معاملات میں چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے ورنہ نیا پنڈوراباکس کھل جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پہلے جن معاملات پر وال چاکنگ ہوتی تھی پی پی نے ان معاملات کو سیاسی طور پر حل کیا، دوصوبوں کےحالات پہلےہی بہترنہیں تیسرےصوبےمیں نیامعاملہ نہ ہوجائے، بھائی بھائی کو پانی نہیں دیتا ایسے حالات میں اگر کینالز بنائے تو نقصان ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں