ڈسکہ : زہرہ کو بے دردی سے قتل کرنے والی ملزمہ صغراں سمیت دیگر ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسکہ زہرہ قتل کیس میں ملوث چار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہوگیا، زارا کو بے دردی سے قتل کرنے کی ملزمہ صغراں ،یاسمین،عبداللہ اور کرائے کے قاتل نوید کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ساس اور نند کو جیل جبکہ عبداللہ اور نوید کو تھانہ موترہ سے لایا جائے گا اور عدالت سے تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی
ساس نند اس کا بیٹا تین روزہ اورکرائے کا قاتل نوید ایک روزہ ریمانڈ پر تھا۔
مزید پڑھیں : ڈسکہ: ساس اور نند کے ہاتھوں بہو زہرہ قتل کیس میں بڑی پیش رفت
گذشتہ روز زہرہ قتل کیس میں پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے قاتل ساس کی دوسری بیٹی، اسکے بیٹے سمیت مزید چار رشتہ داروں کو حراست میں لیا تھا۔
پولیس نے مرکزی ملزمہ صغراں کی دوسری بیٹی صبا اور اس کے بیٹے قاسم کو بھی حراست میں لیا جبکہ دیگر ملزمان میں کوٹلی مرلاں کا شبیر اور وزیر آباد کا اذان علی ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ زہرہ قتل کیس میں ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کی گئیں تھیں، ایف آئی آر میں قتل، اغوا، ثبوت مٹانے اور سازش کرنے کی دفعات کا اضافہ ہوا۔
حکام نے کہا کہ ابتدائی ایف آئی آر 11 نومبر کو مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی تھی تاہم مقتولہ کا اڑھائی سالہ بیٹا ننہال کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کا خاوند سعودی عرب سے پاکستان واپس آگیا تھا، مقتولہ کے خاوند سے پوچھ گچھ نہیں کی ، ضرورت ہوگی تو موقف لیں گے، تاہم گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔